مری؛موسلادار بارش کے باعث متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

49

مری،11ستمبر(اے پی پی):موسلادار بارش کے باعث متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے نیو مری پتریا ٹہ روڈ پر بڑی سلائیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ  ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام سے شروع ہوا جو نیچے نیومری پتریاٹہ روڈ تک پہنچ گیا ہے۔

 روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی جبکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔