مظفرگڑھ،17ستمبر(اے پی پی): تھانہ سٹی پولیس نے حسنینی گینگ اور یوسفی گینگ کے گرفتار ہونے والے 4 ملزمان حسنین شاہ، فہد،یوسف اور شیراز سے برآمد ہونے والا 10 لاکھ کا مال مسروقہ ان کے مالکان کے حوالے کردیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار علی نے 10 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا، جس میں 2 لاکھ 40 ہزار نقدی، موٹرسائیکلیں، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف چوری، ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کے 15 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کی حفاظت و خدمت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔











