ملتان؛موٹر وے  پولیس کی جانب سے  اوور سپیڈنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

15

ملتان، 07 ستمبر (اے  پی پی ): ڈی آئی جی زونل کمانڈر موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے ملتان سکھر موٹروے پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اوور سپیڈنگ اور کالے شیشے استعمال کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے تمام ڈرائیور حضرات کو وارننگ جاری کردی ہے۔ موٹروے پولیس پر پاکستان کے جدید آئی ٹی ایس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ کی جا رہی ہے اور سپیڈ کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

 سیکٹر کمانڈر ران محمد اسماعیل نے بتایا کہ اوور سپیڈ کرنے والی گاڑیاں نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے روڈ یوزر کی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیتی ہیں جو کہ نہایت خطرناک ہیں اور کسی بھی غیر معمولی حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں اس کے علاوہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے سٹیکرز بھی اُتروائے جا رہے ہیں اور جرمانہ کیا جا رہا ہے۔