ملتان، 18 ستمبر (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ، گزشتہ ہفتے کے دوران چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے 17 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ۔ بچوں کو ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھیک مانگتے ، گھر سے بھاگے، گمشدہ اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ، شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل کی جانب سے عوام الناس میں بچوں کے تحفظ، چائلڈ ٹریفکنگ اور گداگری کی روک تھام اور ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا جنسی و جسمانی تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔