ملتان، 02 ستمبر (اے پی پی ):ریڈیو پاکستان کے سامنے نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پلازے کے چوتھے فلور پر لگی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ریسکیور کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پایا۔











