ملتان؛ سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2022، گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نے جیت لیا

5

ملتان،10 ستمبر (اے پی پی): سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ(ڈویژن لیول) بوائز کے میچز گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان نے گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول کو بڑے سخت مقابلے میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔