ویلڈن نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس موٹروے ایم فور پر شہری کا دوران سفر قیمتی سامان گرنے پر کوئیک رسپانس کیا موٹروے روڈ یوزر شاہداقبال کی فیملی سے گرنے والے پرس میں طلائی زیور موبائل نقدی کی مالیت تقریباً چھ لاکھ چالیس ہزار تھی
ملتان، 10 ستمبر (اے پی پی ): موٹروے پولیس نے شہری کا دوران سفر قیمتی سامان گرنے پر تیز ترین رسپانس کیا اور موٹروے روڈ یوزر شاہداقبال کی فیملی سے گرنے والے پرس کو ان تک واپس پہنچا دیا ہے ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پرشاہداقبال سکنہ وہاڑی روڈ ملتان نے کال کی کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ خانیوال سے ملتان دوران سفر ٹاٹے پور برج کے نیچے رکے اور اپنا لیڈیز پرس جس میں سونے کا ہار، دوعدد سونے کی انگوٹھیاں، دو عدد سونے کی چوڑیاں ویوو موبائل، اے ٹی ایم کارڈز اور پرس جس میں مبلغ 25 سو روپے اور طلائی زیور کی مالیت تقریباً چھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد تھی ادھر ہی بھول گئے ہیں۔
موٹروے پولیس کنٹرول نے ناکہ بندی کی اطلاع معمول کی گشت پرمامور ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی ہمراہ انسپکٹر گلزار حسین اورہیڈ کانسٹیبل مبشر حسن کودی جنہوں نے کوئیک رسپانس دیتے ہوئے۔ متعلقہ لوکیشن پر پہنچ کر پرس کو ٹریس کرکے شہری کے حوالے کیا۔
سیکٹر کمانڈرایم فور عاطف چوہدری نے افسران کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی علاوہ ازیں شہری کی مدد کیلئے کال پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی پر علاقہ مکینوں اور روڈ یوزرز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اس بہترین اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران اور جوان حقیقی مبارکباد کے مستحق ہیں،جن کی شب و روز محنت کی بدولت وطن عزیز کی قومی شاہراہیں محفوظ اور آرام دہ ہیں۔