ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا یونین کونسل9 میں خصوصی صفائی آپریشن

9

ملتان،20 ستمبر(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے منگل  کے روز یونین کونسل9 میں خصوصی صفائی آپریشن سرانجام دیا۔آپریشن میں اسپیشل صفائی اسکواڈ اور ییوی مشینری نے حصہ لیا۔ وحدت کالونی، رشید آباد چوک،رضا آباد،مغل آباد،اختر آباد، جان محمد کالونی اور پیرے والا میں مثالی صفائی ستھرائی کی گئی اور گلیوں اور سڑکوں سے تمام ویسٹ سمیٹ لیا گیا۔ سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  محمدفاروق ڈوگر نے  یونین کونسل 9 کا دورہ کیا اور صفائی بارے  ہدایات جاری کیں۔

دریں اثناء محمد فاروق ڈوگر صفائی بارے عوامی شکایت پر یونین کونسل 22 کے علاقے منظورآباد جا پہنچے۔انہوں نے علاقے کادورہ کیا اور شہریوں سے  ملاقات کی۔

سی ای او نے کہا کہ منظور آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے صفائی میں مسائل کا سامناہے اور سڑکوں اور گلیوں کی اکھاڑ پچھاڑ،  صفائی  گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا جائے گا البتہ معمول کا صفائی آپریشن جاری رہے گا، شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہے ہیں اور شہر سے ملحقہ اربن یونین کونسلوں میں  بھی سروسز فراہم کی جارہی ہیںاور کہا کہ مظفرآباد میں بھی ویسٹ لفٹنگ کے لئے آپریشن لانچ کردیا گیا ہے۔