منچھر جھیل میں شگاف وزیر اعلیٰ سندھ یا کسی وزیر کے کہنے پر نہیں   ماہرین  آب پاشی  کی ہدایت پر لگایا گیا  ، شرجیل انعام میمن

35

حیدرآباد۔7ستمبر  (اے پی پی):سند ھ کے وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منچھر جھیل میں شگاف وزیر اعلیٰ سندھ یا کسی وزیر کے کہنے پر نہیں ماہرین آبپاشی  کی ہدایت پر لگایا گیا جس کا مقصد بڑے نقصان سے بچنا تھا، عمران خان بھارت و اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اس نے یوم دفاع کے موقع پر بھی اداروں کی توہین کی ہے ایک طرف ہم ہیں جو آفت سے لڑرہے ہیں ڈینگی سے جنگ کررہے ہیں اور عمران خان قوم میں انتشار پیدا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ملک ان دنوں بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے سندھ میں بارش و سیلاب سے اب تک101افراد جاں بحق ہو چکے ہیں 11ہزار558افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں5لاکھ82ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ  میں11لاکھ95ہزار مکانات جو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں 82ایکڑ زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا ہے اور برسات وسیلاب کے پانی میں 45ہزار جانور مرگئے یا پانی میں بہہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ بھر میں 2021ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں 5لاکھ24ہزار افراد کو رہائش فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بارش و سیلاب متاثرین کو ہم ایک لاکھ 40ہزار خیمے تقسیم کئے گئے ہیں ۔