موٹروے پر سواری والی گاڑیوںکی جدیدطریقے سے بذریعہ ٹریکر نگرانی شروع 

4

اسلام آباد، 12 ستمبر(اے پی پی ):عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور محفوظ سفر   کیلئے  موٹروے پر

چلنے والی بسوں کی براہ راست نگرانی کا عمل بذریعہ ٹریکر شروع کر دیا گیا ہے۔  اس اقدام کا مقصد سواریوں والی گاڑیوں کی اوور سپیڈنگ پر قابو پانا ، ممنوعہ جگہ پر سواریاں اتارنا بٹھانا  اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں  کی روک تھام ہے ۔  اس نظام کے تحت اگر ڈرائیور کسی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا تو فوری قانونی کاروائی  عمل میں لائی  جائے  گی اور بس مالکان و کمپنی کو بھی  آگاہ کیا جائے  گا۔