موٹروے پولیس کی طرف سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد جاری

9

ملتان،07 ستمبر(اے پی پی): پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن ملتان کی طرف سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد جاری ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹرریاض نزیر گاڑھا اور ڈی آئی جی سرفرازاحمد فلکی کے احکامات کی روشنی میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن ملتان کی جانب سےسیلاب متاثرین کے لیے سامان سے بھرا ٹرک راجن پور کے علاقے روجھان پور اندر کی جانب جہاں پر عام لوگوں کی رسائی ممکن نہیں ہے پہنچایا گیا جہاں عوام میں راشن تقسیم کیا گیا اور ریلیف کیمپ بھی لگایا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نےسیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں انسانی خدمت کے جزبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم  سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پہلے مرحلے میں آٹا،گھی،چینی،دودھ ،دالیں،بسکٹ،ضروری ادویات،منرل واٹر،بچوں کے کپڑےاور ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں جبکہ علاج معالجے کیلئے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے کیلئے سروے کئے جا رہے ہیں تاکہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کی مدد کی جا سکے۔