میرپورخاص،16 ستمبر ( اے پی پی): افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے صدر ملک محمود صابری کی سربراہی میں ایک سو کے قریب موٹر سائیکلوں اور تین کاروں پر مشتمل ریلی ایوان صحافت میرپورخاص سے نکالی گئی۔ ریلی میں غلام صدیق صابری، ملک آرگنائزیشن سے شاہد ملک، سول ڈفینس سے خلیل اللہ، امام بلوچ، نوشاد بدر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینر جس پر شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،سلام افواج پاکستان کے نعرے لکھے ہوئے تھے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی حیدر آباد روڈ پر ختم ہوئی۔











