جلال پورپیروالہ، 24 ستمبر( اےپی پی):پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے رانا محمد قاسم نون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حلقے میں وسائل کم اور مسائل بہت زیادہ ہیں ہم نے ہر دور میں قومی اسمبلی میں جاکر اپنے وسیب کی پسماندگی کے خاتمے کی بات کی ہے اور کسی حد تک ہمیں کامیابی بھی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دریائے چناب کے مقام پر برج کے منصوبے پر کام ہوگا اور شہر سلطان تا جلال پور دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی، اس کے علاوہ تقریباً اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے شجاع آباد تا جلال پور 48 کلو میٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا اگلے مہینے ٹینڈر جاری ہوجائے گا اور مستقبل قریب میں جلال پور میں مدر چائلڈ کیئر کا قیام، تحصیل بھر میں 25 آر او پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔











