نارووال، ڈی سی کی زیرصدارت ماہ ربیع الاول کی آمدکے حوالے سےضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

6

نارووال،27 ستمبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی کی زیرصدارت ماہ ربیع الاول کی آمدکے حوالے سےضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ واحدمحمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدحنیف،اسسٹنٹ کمشنرذوہیب علی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزرضاحسین شاہ،ڈی او سپیشل برانچ محمودالحسن، ودیگرممبران امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)شعیب علی نے اجلاس کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورنبی مکرم،شافع النشورصلی اللہ علیہ وسلم کی کائنات میں تشریف آوری اور ان کااسوہ حسنہ ہمارے لیے روشن مثال اور عملی نمونہ ہے جس پرعمل پیراہوکرہم سب دنیاوآخرت میں سرخروہوسکتےہیں۔ڈی سی نارووال نے کہاکہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام کائنات کے لیے رحمتہ للعلمین صلی اللہ علیہ وسلم اور امن کے سب سے بڑے داعی بن کرتشریف لائے،لہذاہمیں ہرطرح ان کی پیروی کرناہوگی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ ضلع کی مثالی امن و عامہ کی فضاءکوبرقراررکھنا اور اخوت ،بھائی چارے ،مذہبی ہم آہنگی ایسے اسلامی تعلیمات سے عوام کوبہرہ ورکرناوقت کا ناگزیرتقاضہ ہے۔انہوں نےکہاکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں پرامن فضاءہی تعمیروترقی اورخوشحالی کی بنیادی وجہ ہے اسی فضاءکوپروان چڑھانے کے لئے ہرمحب وطن پاکستانی کواپنااپناکرداراداکرناہوگا۔