اسلام آباد،12 ستمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کو یہاں نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ (پورٹل) کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ (پورٹل) کے اجراء سے شہریوں کو امدادی کارروائیوں تک شفاف رسائی اور آگاہی ملے گی۔