نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

8

لاہور ،7ستمبر(اے پی پی):  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں پی سی بی حکام سمیت 6 رکنی سکیورٹی ٹیم بھی  شامل تھی۔ سکیورٹی وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل تھے۔ از موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔ نیوزی لینڈ سکیورٹی ٹیم نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا . سکیورٹی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے آگاہ کیا گیا. چیف آپریٹنگ آفیسر نے وفد کو بتایا کہ لاہور میں کرکٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ سائمن انزلے نے کہا کہ پاکستان پہلی بار آیا، سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے۔ نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد نے لاہور میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔  سکیورٹی ٹیم کو ائیر پورٹ و سٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی. وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔