وزیراعلیٰ بلوچستان دو روزہ دورہ پرآواران روانہ، گرڈ سٹیشن روڈ و دیگراسکیمات کا افتتاح کریں گے

26

کوئٹہ،15ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دو روزہ دورے پر جمعرات کےروز اپنے حلقے آوران روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی،صوبائی وزیرعبدالرشید بلوچ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری بھی ہمراہ تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آوران کے علاقے جل جھاؤ میں کیڈٹ کالج کا معائنہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا افتتاح کے  ساتھ ساتھ جل جھاؤ کیمپ تا شیندی روڈ کا سنگ بنیاد،آواران ٹاؤن میں گرڈ سٹیشن ٹرانسمیشن لائن اور آدم جان لائبریری کا افتتاح،121  شیلٹر لس اسکولوں کی عمارات،4 آر ایچ سی اور21 بنیادی مراکز صحت کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو ڈپٹی کمشنر آواران سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دینگے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوعوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔