نیویارک، 21ستمبر(اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سےبدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت سمیت توانائی، زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت اور خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیر خارجہ نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔