وزیر اعظم  اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اوستہ محمد کا دورہ،سیلاب ریلیف سرگرمیوں کا   جائزہ لیں  گے

35

اوستہ محمد،10ستمبر(اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش بلوچستان میں ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد کا دورہ کرنے پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کے ریلیف و ریسکیو اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں کا  جائزہ لیں  گے۔