وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پوری سنجیدگی کے ساتھ لاپتہ افرادکامسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں,وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

8

کوئٹہ۔8ستمبر  (اے پی پی):وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پوری سنجیدگی کے ساتھ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں, اج  وفاقی وزرائشازیہ مری، اعظم نزید تارڑ اور  آغا حسن کے ہمراہ اپنے ماوں بہنوں سے ملنےکوئٹہ آیا  اورلاپتہ افراد کا دکھ سنااس وقت  لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک کا ایشو بن چکا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر پوری سنجیدگی کے ساتھ حکومت  لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کررہی ہےاور اب گزشتہ پچاس دنوں سے دھرنا دینے والوں نے حکومت پر اعتماد کرکے  لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا ختم کردیا ہے یہ بات انھوں نے وزیر اعلی ہاو س کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان  میر عبدالقدوس بزنجو،وفاقی وزرائشازیہ مری، اعظم نزید تارڑ اور  آغا حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین  اور سیاسی جماعتیں حکومتی کمیٹی کی مدد کریں، حکومت کی کوشش ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین واپس دھرنے میں نہ آئے، لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ میڈیا میں اوپن نہیں کیا جاسکتا،کوئٹہ لواحقین کا بڑا مطالبہ ہے کہ اگر انکے پیارے کسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو ان کا ان کاونٹر نہ کیا جائے،جسٹس(ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن نے وہ کام نہیں کیا جس کی توقعات تھیں،  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  اس وقت پوری قوم سیلاب کا مقابلہ کررہی ہے لیکن عمران خان کی شرپسندی سے کوئی محفوظ نہیں، تحریک طالبان سمیت ہر ایک کے ساتھ آئین کے مطابق  مزاکرات ہونگے۔وفاقی وزیر سماجی  تحفظ وتخفیف  غربت شازیہ مری نے کہا کہ ہر محب وطن چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہوایوان کی کمیٹی کو جو مقصد سونپا گیا  وہ حاصل کرلینگے، حکومتی کمیٹی پورے ملک کی نمائندگی کررہا ہے، ملک کے باہر لاپتہ افراد کے  اس ایشو کو موقع نہیں ملنا چاہئے کہ اس ایشو کے زریعے منفی پروپیگنڈہ کرے، اس وقت کوئٹہ سندھ۔پنجاب اور بلوچستان سیمت تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے، میں سانگڑھ سے یہاں آئی ہے  حکومت کو ان بہنوں اور ماوں کا احساس ہے جو دھرنا دئے بیٹھے ہیں شازیہ مری  نے کہا کہ ہر محب وطن چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو ہم نے اب  ماوں و بہنوں کو اسلام آباد لیکر جانا ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر  تارڑ نے کہا کہ  لاپتہ افراد کمیٹی کی آج   ساتویں میٹنگ تھی  اس عزم کے ساتھ واپس جاریے ہیں کہ دوماہ میں عملی اقدام نِظر آئے گا۔وزیراعلی  بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ  کافی عرصے سے لاپتہ افراد کا مطالبہ تھا کہ وفاق کے نمائمدے ان کی بات سنے، آج صوبہ اور وفاق ایک پیج پر ہیں، حکومت نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبہ پر کمیشن قائم کیا لیکن کوئی کیمشن کے روبر نہیں آیا  جبکہ زیارت واقعے میں مارا جانے والا بعد میں منظر عام پر آیا وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ادروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہ ہو،بلوچستان سیمت ملک سیلاب کی وجہ سے امتحان میں ہے، متاثرین کی بحالی حکومت کا فوکس ہےکوئٹہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے۔   میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا  کہ تعاون پر وفاق کے مشکور ہیں، بولان میں جس طرح راستے بحال کئے گئے قابل تحسین اقدام ہے، راستوں کی بحالی کے ناممکن کام کو شھباز شریف نے ممکن کر دکھایا کوئٹہ قومی شاہراہوں کے ساتھ بجلی اور ریل سروس معطل ہوگیا تھا  اور روڈ نیٹ ورک کو وفاقی حکومت نے بحال کیا یے وزیر اعلی نے کہا کہ ہرنائی دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات حکومت نے تسلیم کئے ہیں۔