وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی حضرت خضر کمپلیکس میںازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموف کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

22

سمر قند،15ستمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ، جمعرات کو ازبکستان کے دورے کے موقع پر ہوائی اڈے سے سیدھے سمرقند میں حضرت خضر کمپلیکس گئے اور ازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر ازبکستان کی اعلی قیادت،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی  انکے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے ازبکستان کے بانی اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آٹھویں صدی میں تعمیر ہونے والی مسجد خضر فن تعمیر کا بہترین شاہکار ہے۔