وزیر اعظم ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ، ، انجینئر امیر مقام

2

لاہور، ستمبر 22(اے پی پی): وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور،قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی بہتری کے لیے نہیں ہے، عمران خان جہاں بھی جا تے ہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، علامہ اقبال دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، ہمیں اپنے ہیروز کو زندہ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، ایوان اقبال میں تمام کام جذبے کے تحت ہو رہے ہیں،ہمیں متحد ہوکر اپنی صلاحیتوں کے مطابق ایسے اداروں کے لیے کام کرنا چاہیے جو ا پنے قومی ورثہ اور ہیروز کو زندہ رکھنے کیلئے اہم کر دار کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں جو اپنی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کام کرتے ہیں،سب کو مل جل کر اس میںاپنا حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ کوئی بھی انسان عقل کل نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاںایوان اقبال میں نیشنل سٹنیڈنگ کمیٹی برائے تعلیم و قومی ورثہ، ثقافت کے اجلاس سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ایوان اقبال جیسے اداروں میں مزید بہتری لا نے کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے، علامہ اقبال دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، ہمیں اپنے ہیروز کو زندہ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے،  ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں جو اپنی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کام کرتے ہیںکیونکہ کوئی بھی انسان عقل کل نہیں ہوتا،سب کو مل جل کر اس کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ امیر مقام نے کہا کہ اس ادارے میں ابھی بھی کام کرنے کی بہت گنجائش موجود ہے جس کے لیے ہمیں شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کو شامل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایوان اقبال کی مزید بہتری کے لیے جو بھی تجاویز دی گئی ہیں ان کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،میری بھی خواہش ہے کہ میں اس ادارے کے لیے کام کروں،ایوان اقبال میں جو لوگ کام کر رہے ہیں وہ کسی شوق یا جذبے کے بغیر ممکن نہیں ۔