اسلام آباد، 06 اگست ( اےپی پی): وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت امدادی رقم بڑھاتے ہوئے سندھ کو 15 ارب، بلوچستان10 ارب، کے پی کے 10 ارب اور 3 ارب روپے گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کو دیگی۔