وفاقی کابینہ کی مِسنگ پرسن کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اراکین کی مِسنگ پرسن کے لواحقین کے کوئٹہ کےدھرنے میں آمد۔مزاکرات کے نتیجے میں لواحقین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

25

کوئٹہ,8ستمبر  اے پی پی):وفاقی کابینہ کی مِسنگ پرسن کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اراکین کی مِسنگ پرسن کے لواحقین کے کوئٹہ کے د ھرنے میں آمد۔مزاکرات کے نتیجے میں لواحقین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ، وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ، وفاقی وزیر سماجی  تحفظ و تخفیف غربت وچیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری، وفاقی وزیرآغا حسن بلوچ اورسینیٹر کامران مرتضی نے میسنگ پرسنز کمیشن کے اراکین کے ہمراہ کوئٹہ  میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی،حکومتی وفد کی لاپتہ افراد کی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگیے اورلاپتہ افراد کے لواحقین نے 51 روز بعد دھرنا ختم کردیا۔