وہاڑی؛چہلم حضرت امام حسین ؓ  کے موقع پر  43  جلوس برآمد،سیکورٹی کے سخت انتظامات

7

وہاڑی،18 ستمبر(اے پی پی ):ضلع  بھر میں چہلم نواسہ رسول صل اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے 43  جلوس برآمد ہوئے، مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سفات زینبیہ سے برآمد  ہوا  جو  اپنے مقرر کردہ راستوں سے  ہوتے  ہوئے واپس مرکزی امام بارگاہ سفارت زینبیہ پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ہزاروں عزادار شریک تھے جو حضرت امام حسینؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نوحہ کناں و سینہ کوبی  کر رہے تھے ۔ جلوس کے شرکاء کے لئے دودھ شربت و ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی۔ جلوس میں مرکزی انجمن تاجران،سول سوسائٹی کے ممبران اور کثیر تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے ۔

  پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے 1000 سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی پر معمور رہے  جبکہ  جلوس کے مقررکردہ راستوں کو ٹینٹ اور خار دار تاریں لگا کر سیل  کیا گیا اور جلوسوں میں سخت چیکنگ کے بعد شرکاء کو داخل ہونے دیا جارہا  تھا۔ پولیس کے ساتھ سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے بھی ڈیوٹی کررہے ہیں، جلوسوں کی سکیورٹی کو پولیس لائن میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹر کیا گیا۔