پاراچنار، 17 ستمبر(اے پی پی ): پاراچنار سمیت ضلع کرم کے ڈھائی سو امام بارگاہوں میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ماتمی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ، خیبر پختونخواہ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداری کا سب سے بڑا جلوس نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جس کے لئے جگہ جگہ سبیلوں اور نیاز حسین کے علاوہ طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے ۔شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ، موبائیل سروس اور افغان سرحد کی بندش کے ساتھ سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔











