اوکاڑہ،14ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت، مستقبل کی سرمایہ کاری اور وقت کی ضرورت ہیں، پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائے بغیر ہم کسی بھی شعبہ میں ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحثیت قوم شجرکاری کو اپنی ترجیح بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ بائی پاس پر پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نےبائی پاس اوکاڑہ کا پیدل معائنہ کیا۔ انہوں نے اوکاڑہ بائی پاس کے اطراف داخلی اور خارجی راستوں پر خوبصورت اور دیدہ زیب پودے لگانے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ میں پھولدار اور خوشنما پودے لگانے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔