لاہور,19ستمبر ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان، میاں زاہدالرحمن،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ڈائریکٹر ریسرچ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرعذرامحمود اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران امراض دل سے بچاؤاورعلاج معالجہ کی سہولیات کو مزیدبہتربنانے کے اقدامات کاجائزہ لیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین اور ڈائریکٹرریسرچ ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعذرامحمودنے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پریزنٹیشن دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امراض قلب سے بچاؤ اور علاج معالجہ کی سہولیات میں مزیدبہتری لارہے ہیں۔عوام کو امراض قلب سے پیشگی آگاہی کیلئے ہسپتالوں میں Preventiv کارڈیالوجی کا شعبہ بناناچاہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے عوام کو امراض قلب سے پیشگی آگاہی کیلئے ہسپتالوں میں Preventiveشعبہ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہےشعبہPreventiveکارڈیالوجی میں امراض قلب کاپیشگی ٹریٹمنٹ،سکریننگ اور مینجمنٹ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو امراض قلب سے بچانے کیلئے ریسرچ انتہائی اہم ہوچکی ہے۔ہمیں امراض قلب سے جان کھوبیٹھنے والے افراد کی اولادوں کو ان خطرناک بیماریوں سے بچاناہوگا پاکستان سے دل کے مریضوں کی تعداد میں واضع کمی لانے کیلئے ریسرچ ہی واحد حل ہے۔ہمیں امراض قلب سے بچنے کیلئے ایک صحت مندزندگی گزارنی چاہئے۔ڈاکٹرعذرامحمودکی سفارشات کے مطابق اپنے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی،فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور وزیرآبادانسٹی آف کارڈیالوجی کے ذریعے امراض قلب میں مبتلاہزاروں مریضوں کو علاج معا لجہ کی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنارہے ہیں۔امراض قلب میں مبتلامریضوں کے جدیدعلاج معالجہ کیلئے ریسرچ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں Preventiveکارڈیالوجی کاپائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائے گا۔ہرسال پاکستان میں امراض قلب میں مبتلاہزاروں مریض صرف صحت مندزندگی نہ گزارنے کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شعبہPreventiveکارڈیالوجی کے ذریعے عوام میں امراض قلب بارے آگاہی پھیلائی جائے گی۔پنجاب میں.امراض قلب میں مبتلا ہزاروں مریضوں نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے اپنا مفت علاج کروایا ہے۔