پاکپتن ؛مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، 300 کلو مردہ مرغیاں برآمد

24

پاکپتن،21 ستمبر(اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ساہیوال ڈویژن علی خرم نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی نے  بروقت کارروائی کر کے شہریوں کو مردہ مرغیوں کاگوشت کھانے سے بچا لیا،مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر کے 300 کلو مردہ مرغیاں برآمدکی گئیں ،جنہیں  تلف کر  دیا گیا ہے۔

 فوڈ اتھارٹی کے مطابق ذیشان علی گرین ٹاون کے قریب مردہ مرغیاں  ڈرموں میں لے کر جا رہا تھا،ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 300 کلو مردہ مرغیاں برآمدکی گئیں جبکہ ملزم ذیشان کو تھانہ فرید نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔