پاک فضائیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو کی کوششوں میں پیش پیش

5

اسلام آباد، 14 ستمبر (اے پی پی ):پاک فضائیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو کی کوششوں میں پیش پیش، حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بہبود اور بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں ،  قدرتی آفت سے تباہ حال علاقوں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں پاک فضائیہ نے بھرپور طریقے سے امدادی کارروائیاں کیں۔ فیلڈ میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے  جہاں  ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے موجود ہے  ،سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات  فراہم کی  جا رہی ہے ۔

امدادی کارروائیوں میں تیار کھانا،  خشک راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی  تقسیم کی جا رہی ہے ۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کے باحفاظت انخلاء میں بھی مسلسل مصروف عمل ہے ۔

 پاک فضائیہ  ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کے ساتھ بھی ہم قدم  ہے ، حالیہ امدادی کارروائیاں، ہم وطنوں کی مدد کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا عملی نمونہ ہیں۔