پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ میں کردار

12

اسلام آباد، 07 ستمبر(اے پی پی): جنگِ ستمبر میں جہاں پاکستان کی بری اور بحری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبائے وہیں پاک فضائیہ کے شہہ پروں نے بھی جرأت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ اپنے سے دس گنا بڑی فضائیہ کو پاک فضائیہ نے وہ سبق سکھایا کہ نہ صرف دشمن ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی پاک فضائیہ کے عظیم کارناموں کا اعتراف کیا گیا۔ اسی حوالے سے 7 ستمبر کو پورے ملک میں یوم فضائیہ کے طور پر پر منایا جاتا ہے۔ اس دن پاک فضائیہ نے جو ناقابلِ فراموش کارنامے سر انجام دیئے انہیں دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔