ملتان 16، ستمبر (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے کہا ہےکہ پولیس میں احتسابی عمل کافی تیز ہے، پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے اردل روم کےموقع پر کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق فرائص کی ادائیگی ایک پولیس آفیسر کا شعار ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قانون ہمیں نظم و ضبط کا پابند بناتا ہے ، ان پابندیوں کی خلاف ورزی سے ہمیں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو محکمہ سے معطلی یا برخاستگی بھی ہو سکتا ہے۔