کوئٹہ، 13 ستمبر (اے پی پی):قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے چائنہ کی حکمران جماعت کی جانب سے دی جانے والی اشیاءخوردونوش مستحق افراد تک پہنچائی جائے گی ہم اس مشکل گھڑی میں چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی اس امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے یہاں فرینڈز آف چائنہ کے توسط سے چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ایک ہزار خاندانوں کے لئے بھجوائی گئی اشیاءخوردونوش کی حوالگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فرینڈز آف چائنہ کے چیئرمین بایزید کاسی نے امدای سامان قائمقام گورنر بلوچستان کے حوالے کیا۔
میر جان محمد جمالی نے چائنیز کمیونسٹ پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جو متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔