چنیوٹ،سنٹرل پنجاب انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں میں یونیفارم تقسیم

2

چنیوٹ، 27 ستمبر(اےپی پی): گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنیوٹ میں سنٹرل پنجاب انڈر 16کرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں میں یونیفارم / کٹس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید تھے۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، فوکل پرسن ٹورنامنٹ ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر مختار احمد، عبدالجلیل اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی کرکٹ ٹیموں کے کوچز و کھلاڑی موجود تھے۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن نے سابقہ ٹورنامنٹ کی کارکردگی اور اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے تفصیلی طور پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ پڑھائی میں جند جان لگا کر محنت کے ساتھ پڑھتے ہیں اسی طرح اس ٹورنامنٹ میں بھی اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور جذبہ کے ساتھ کھیلیں اور سابقہ ٹورنامنٹ کی طرح اس بار بھی اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔