چہلم حضرت امام حسینؑ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی صفائی کا آغاز

7

ملتان، 16 ستمبر )اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مختلف علاقوں میں واقع امام بارگاہوں میں خصوصی صفائی کی جارہی ہے۔

 حیدریہ مسجد گلگشت، دربار شاہ شمس اور دربار بابا تلوار شاہ کےایریامیں خصوصی صفائی کا آغاز کیا گیا ہے اور چوک بازار، محلہ جوادیہ اور شاہ گردیز میں بھی صفائی آپریشن جاری و ساری ہے۔

 کمپنی ورکرز کو محلہ قدیر آباد اور دولت گیٹ کے علاقہ میں خصوصی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے اور جلوسوں کے روٹس پر واٹر باوزر کے ذریعے چھڑکاو کیا جارہا ہے۔