شجاع آباد،20ستمبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر میٹنگ بسلسلہ عید المیلاد النبیؐ زیر صدرات چیف آفیسر عامر رؤف منعقد ہوئی۔عید میلادالنبیؐ کے پروگرام کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے شرکاء میٹنگ نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ صاحبزادہ حسیب خان اظہاری نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے کہا کہ جلوس روٹس پر صفائی،چھٹر کاؤ،خاتمہ تجاوزات،سڑیٹ لائٹس مین ہولز کورز کا کام اور جہاں گڑھے ہیں وہاں فوری طور پر پیج ورک کرایا جائے۔
عمیر احمد صدیقی صاحب نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے یہ تمام گزارشات ہماری متفقہ ہیں ان پر عملدرآمد کرایا جائے۔
چیف آفیسر عامر رؤف نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی شجاع آباد حسب سابق عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اعلیٰ ترین انتظامات کرے گی اور جلوس روٹس پر صفائی،چھڑکاؤ،کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا اور راستوں سے رکاؤٹوں کو دور کیا جائے گا۔
آخر میں مولانا عمیر احمد صدیقی صاحب نے ملکی سلامتی اور دنیا میں اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کرائی اور چیف آفیسر نے میٹنگ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔











