چیف سیکریٹری ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کی کابینہ کمیٹی کو مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کے پس منظر اور دیگر متعلقہ امور پر بریفننگ

11

کوئٹہ 08 ،ستمبر (اے پی پی ) :چیف سیکریٹری ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان نے کابینہ کمیٹی کو مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کے پس منظر اور دیگر متعلقہ امور پر بریفننگ دی جس میں کابینہ کمیٹی کو مسئلہ کے حل اور دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی کوششوں اوراقدامات سے آگاہ کیا گیااس کے علاوہ کابینہ کمیٹی کو بلوچستان میں امن امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیل سےبتایا گیاچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقلی نے کہا کہ مسلئہ کی حساسیت کے پیش نظر وزیراعلءکی جانب سےدھرنے کے شرکاءکے ساتھ نرم اور ہمدردانہ رویہ رکھنے کی ہدایت ہےجبکہ حکومتی سطح پر متعدد بار صوبائی وزراءاور حکام نے دھرنے کے شرکاءسے ملاقات کی ہیں اور دھرنے کے شرکاءکے مطالبہ پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ساتھ ہی صوبائی کابینہ کی منظوری سے مِسنگ پرسن کے مسئلہ پر اعلءاختیاراتی صوبائی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تشکیل دی گئی چیف سیکریٹری نے بتایا کہ حکومتی کوششوں سے مِسنگ پرسنز کی بڑی تعداد واپس آئی ہےواضع رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مِسنگ پرسن کے مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل کے لی?وفاقی کابینہ کی اعلءاختیاراتی قائم کی ہےجس میں سات جماعتوں کے پارلیمانی نمائندے /وفاقی وزراءشامل ہیں وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کا آج چھٹا اجلاس ہےاور کابینہ کمیٹی مسئلہ کے حل کے لیے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کریگی وزیر داخلہ کے مطابق ہم مِسنگ پرسنز کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے آے ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کمشنر کویٹہ اور ڈپٹی کمشنر بھی میں شریک تھے اجلاس میں مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کے تمام پہلوں کا تفصیلی جائیزہ لیاگیا۔