نارووال،07 ستمبر( اے پی پی) :چیف سیکریٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرشاہدفریدکی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کےاجلاس میں ممبران کمیٹی کی مشاورت سےروزمرہ اشیاء کی نئی قیمتوں کاتعین کرکےڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق آٹاتھیلہ 20کلوگرام 980,آٹا10کلوگرام فی تھیلہ 490,چاول باسمتی سپر220روپے، کالاچنا 195،سفید چنا 275,دال چنا205,دال مسور 280,دال ماش دھلی ہوئی 365،دال مونگ چھلکا 135،بیسن205روپے,چینی86,دودھ 120، دہی 130،مٹن 1400روپے جبکہ بیف700روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جائے گا جبکہ تندوری روٹی 100 گرام 10 روپے،نان سادہ 17 روپے میں شہریوں کو دستیاب ہوگا,واضح رہے کہ چکن،انڈوں اور پھل و سبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس حوالے سے تاجربرادری کومتنبہ کیاکہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام دوکاندار انتظامیہ کی طرف سے مقرکردہ نرخ نامے اپنی دوکانوں پر نمایاں طورپر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔











