جامشورو :پاک آرمی کے تعاون سے اولڈ ہالا اور خانوٹ میں سیلاب زدگان کے لئے جاری مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

3

جامشورو 7  ستمبر  (اے پی پی) : وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس جامشورو، پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن کی ہدایت پر پاک آرمی کے تعاون سے اولڈ ہالا اور خانوٹ میں سیلاب زدگان کے لئے جاری مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر تین ہزار کے قریب متاثرہ افراد کاچیک اپ کیاگیا اور انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے فرائض انجام دیئے، وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے بتایا ہے کہ پاک آرمی اور لمس کے اشتراک سے ہالا میں فری طبی کیمپ لگایا گیا،انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جس طرح پوری قوم ایک ہو کر سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہے یہ اچھا عمل ہے. وائس چانسلر لمس نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میڈیکل ریلیف کیمپ کے انعقاد میں ہماری مدد کی انشاء اللہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہر ممکن مدد میں ساتھ ہیں۔