اوکاڑہ،08 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے والدین کوچاہیے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں، سکول جانے کی عمر میں انہیں سکولوں میں لازمی داخل کروائیں کیونکہ جن قوموں نے بھی ترقی کی ان کی بنیادی وجہ تعلیم ہی ہے۔
آٹھ ستمبر انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اوکاڑہ کے عوام کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی نسل کو تعلیم دلواکراپنے ملک کے بہتراور روشن مستقبل کی ضمانت بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہمارے پاس لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےساتھ مل کر بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔











