اٹک، 14 ستمبر (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک ذوالفقار احمد نے کہاہے کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جوادالہی اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اے ڈی سی جی اٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔انہوں نے تمام افسران کو اپنی انسداد ڈینگی مہم میں اپنی کار کردگی مز ید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔