سکھر: پولیس نے دو ماہ قبل اغواءہونے والے دو افراد کو باگڑجی کچے سے بازیاب کرالیا

18

سکھر،14ستمبر(اے پی پی): ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کی ہدایات اور ایس ایس پی سنگھار ملک کی نگرانی میں پولیس نے باگڑجی کچے میں جاری آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے، مغوی شھزادو اور نعمت اللہ کٹپر کو ایک ماہ قبل ضلع گھوٹکی کی حدود سے مسلحہ ملزمان اغواءکرکے لے گئے تھے، بازیاب مغویوں کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 ورثاءکی جانب سے مغویوں کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی  سنگھار ملک کا شکریہ ادا کیا اور نیک شگون کا اظہار کیا۔