کوئٹہ ،17 ستمبر (اے پی پی) : ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم نے ہفتہ کو یہاں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ کے ہمراہ کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر میں چہلم کے جلوس کے مختلف گزرگاہوں کی براہ راست نگرانی کی ۔
اس موقع پر سیکیورٹی پلان کے بارے میں متعلقہ حکام کی جانب سے اے سی ایس بلوچستان اور آئی جی بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نےچہلم کے جلوس کی بخیریت امن امان کے ساتھ اختتام کی طرف بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔