کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کو ہر صورت بحال کرینگے، وال چاکنگ مہم 15 روز تک جاری رہے گی  ؛ کمشنر سہیل الرحمان

10

کوئٹہ، 09 ستمبر (اے پی پی): کمشنر سہیل الرحمان  نے کہا  ہے کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کو ہر صورت بحال کرینگے، اس کی تزئین و آرائش ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے  کیونکہ یہ ہمارے صوبے کا دارلحکومت اور تجارتی مرکز ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر سہیل الرحمان نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ہیڈ منسٹریٹر جبار بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ میں وال چاکنگ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوے کہا۔انہوں نے  کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے وال چاکنگ کی  مہم شروع  کی ہے  جوکہ 15 روز تک جاری رہے گی  جس میں مختلف یونیورسٹیاں، بلوچستان یونیورسٹی، بیوٹمز یونیورسٹی سردار بہادر خان یونیورسٹی کے آرٹسٹ طلبا او طالبات  حصہ لے رہے ہیں  ۔

کمشنر سہیل الرحمان  نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ  تمام یونیورسٹیز،کالجز اور اسکولوں کو دعوت دیتی ہے  کہ آئیں کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا   کہ  اس موقع پرتمام شریک ہونے والے آرٹسٹوں کو انعام دیا جائیگا اور اول نمبر پر آنے والے ادارے کو خاص انعام دیا جائیگا۔

کمشنر سہیل الرحمان  نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے، اپنے گھر کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے تمام تنظیموں کو سختی سے تائید کرتے ہوئے کہا کہ وال پینٹنگ پر کسی قسم کا پوسٹر لگانا جرم کردار دیا جائیگا اور اسکے خلاف ضلعی انتظامیہ پورا ایکشن لیگی۔