رینالہ خورد،17ستمبر(اےپی پی): بابا فرید شوگر مل کے جنرل مینیجر رانا محمد اصغر نے کہا ہے کہ گنے کی ستمبر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے، گنے کی فصل سے بہترین پیداوار کے حصول کے لیے ترقی دادہ اقسام کا بیج، گہرا ہل، مناسب کھادوں کا استعمال بروقت بجائی بہت ضروری ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں نواحی گاؤں چاروں ایل میں گنے کے مثالی کاشتکار راؤ محمد ایوب ، راؤ محمد یونس کے فارم پرگنے کی ستمبر کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ستمبر کاشت کماد میں کینولا کی مخلوط کاشت کی افادیت سے بھی کسانوں کو آگاہ کیا۔
تقریب سے راؤ یوسف ضیائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمد اصغر جی ایم محبوب حسین ساندھی ڈی سی ایم مشہودحسین ایس سی ایممعشوق علی ایف اورانا احسان، عمیر دانش کے مشکور ہیں جو فیلڈ میں جاکر کسانوں کی رہنماٸی کرتے ہیں۔