ہرنائی ، 22 ستمبر(اے پی پی):محکمہ صحت ہرنائی اور پرویژنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کے لئے محلہ غریب آباد میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں، کیمپ میں ملیریا ہیضہ جلد کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہرنائی و دیگر نواح میں 43 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مریضوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور ملیریا کےٹسٹ بھی کئے جائیں گے۔











