یو ایس ایڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان و خوراک حکومت سندھ کے حوالے

10

سکھر، 8ستمبر(اے پی پی): یو ایس ایڈ کی جانب سے سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی  سامان اور خوراک حکومت سندھ کے حوالے کردیئے  گئے ہیں ، امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد سے سکھر ایئرپورٹ پر لایا گیا، جہاں وزیر لائیو سٹاک عبدالباری پتافی، وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو اور اسسٹنٹ کمشنر سکھر عبدالماجد ماکو نے وصول کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالماجد ماکو نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ بھر  میں بڑی تباہی ہوئی ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے متاثر یں کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات کے ساتھ بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔