آج کے دن میں اپنے تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد

6

فیصل آباد،5 اکتوبر( اےپی پی):پرنسپل گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی نے سلام ٹیچرز ڈے پر کالج کے بیسٹ ٹیچر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز پروفیسر خالد حسن کو گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔پروفیسر خالد حسن نے کہا کہ رہنمائی، دوستی،لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔