الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی حتمی انتخابی فہرستیں ” شائع کر دی ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر

11

کوئٹہ۔ 12اکتوبر(اے پی پی ): صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی حتمی انتخابی فہرستیں ” شائع کر دی ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں رجسٹرڈ وٹرز کی مجموعی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار 857 ہوگئی ہے جس میں خواتین ووٹرزکی تعداد 22لاکھ 12 ہزار 5 82 جبکہ مردووٹرز کی تعداد 28 لاکھ 78 ہزار 32 ہے، یہ انتخابی فہرستیں آئندہ عام انتخابات یاکسی بھی ضمنی انتخابات میں استعمال ہوگی ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس آج ہی اپنے شناختی کارڈ کا نمبر 8300 پر بھیج کر اپنا ووٹ چیک کریں اور اگر اس میں کوئی بھی بھیج یا تبدیلی درکار ہے تو وہ متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یا اپنے علاقے کے کسی قریبی سہولت مرکز “یعنی اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفتر سے متعلقہ فارم حاصل کر کے وہیں جمع کرائیں اس مقصد کیلئے بلوچستان میں بھی تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں “34 ون ونڈ وسینٹرز اور 261″ سہولت مراکز ” قائم کر دیئے گئے ہیں جن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر دیکھی جاسکتی ہیں۔یہ واضح رہے کہ ان انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراجات تصحیح منتقلی یا حذف کرانے کاعمل الیکشن شیڈول آنے سے قبل تک جاری رہے گا، میں یہاں یہ بتانا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ حتمی انتخابی فہرستیں سیکشن 27 آف الیکشنز ایکٹ 2017 کی روشنی میں گھر گھر تصدیقی عمل اور ڈسپلے سینٹرز کے مرحلوں کے بعد مرتب کی گئی ہیں،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 سیکشن 35 کے تحت شائع ہونے ان انتخابی فہرستوں میں اب سیکشن 37 کے تحت ووٹوں کے نئے اندراجات تصحیح تبدیلی یا حذف کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے صوبے کے تمام قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے کارکنوں کے ذریعے اس مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرتے ہوئے عوام الناس کو بارآور کروائیں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر اپنے روٹ کو چیک کریں اور اگرتصحیح درکار ہوتو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ووٹ کا اندراج یا درستگی کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ بھی گاہے بگاہے مختلف پروگراموں کے ذریعے عوام الناس میں بھی شعور بیدار کرنے کے اس قومی فریضے میں اپنا حصہ ڈالیں۔