الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ سنایا جس میں کوئی ابہام نہیں ہے ؛ وفاقی وزیر احسن اقبال

2

اسلام آباد،21اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 5 صفر سے عمران خان کے خلاف فیصلہ دیا ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر چھپائے، الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ سنایا جس میں کوئی ابہام نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر منافع کمایا، عمران خان کے چہرے سے نقاب اتر رہا ہے، عمران خان اگر توشہ خانہ میں سچے ہیں تو سڑکوں کی بجائے عدالت جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کو 7 سال لٹکایا، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ان کے دور میں اجاگر ہوا تھا۔